ایئر انڈیا کے خصوصی طیارے سے، 24 فروری (یواین آئی) نائب صدرجمہوریہ حامد
انصاری نے روانڈا اور یوگنڈا کی اپنے پانچ روزہ دورے کو کامیاب قرار دیتے
ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ممالک کو ترقی میں تعاون دینا کسی نہ کسی شکل میں
تقریباً تمام وسطی افریقی ممالک کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ مسٹر انصاری نے روانڈا اور یوگنڈا کے دورے مکمل کرنے کے بعد کل
دیر رات وطن
لوٹتے وقت ایئر انڈیاکے خصوصی طیارے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ
روانڈا اور یوگنڈا کے علاوہ مشرقی افریقہ کے کئی ممالک کے ساتھ ہندوستان
کے دوطرفہ تعلقات ہیں، لیکن ان ممالک کو تعاون دینا کسی نہ کسی شکل میں اس
علاقے کے تمام ممالک کو تعاون دینے جیساہے ۔نائب صدر نے کہا،مشرقی افریقی ملک اب ایک کمیونٹی کے طور پر تیار ہو رہے ہیں۔